• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے طلباء کے لئے عوامی آگاہی سیمینار کا انعقاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے زیر اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز یونیورسٹی آف پشاور کے طلباء کے لئے عوامی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر محمد عاصم امام نے کمیشن کے اغراض و مقاصد، قانونی ڈھانچے اور طریقہ کار پر لیکچر دیا۔سیمینار میں طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ چیئرمین ڈاکٹر حسین سہروردی، سابق چیئرمین ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر صائمہ گل، ڈاکٹر منہاس مجید شریک رہے۔ حسین سہروردی نے مہمانوں اور طلباء کو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیمینارز کا مقصد طلباء میں حکومتی اقدامات کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے، تاکہ کل وہ معاشرے کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ کمشنر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب نے مل کر اس ملک اور قوم کو آگے لیکر جانا ہے۔ طلباء اس موضوع پر ریسرچ کریں کہ دنیا نے خدمات تک رسائی میں اتنی ترقی کیسے حاصل کر لی ہے اور صوبائی حکومت کواپنی ریسرچ کے ذریعے تجاویز دے کہ بہتری کیسے لائی جا سکتی ہے۔ اساتذہ اپنے طلباء کو گوڈ گورننس اور شہریوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی دے تاکہ وہ ملک کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔
پشاور سے مزید