پشاور(لیڈی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی پشاور کا 118 وے خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس میں متفقہ طور پر 85 واں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میٹنگ کے منٹس کی منظوری، ہائرایجوکیشن کمیشن یا خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے ملنے والی فنڈز کی شرط پر بجٹ کی منظوری اور گیسٹ ہاؤسز کے رومز چارجز بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے اجلاس وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدارت منعقد ہوا رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے د سنڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام نے نظرثانی شدہ بجٹ 24-2023 اور 25-2024 کا تخمینہ پیش کیا اور فورم کو بجٹ خسارے پر قابو پانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سنڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) پشاور ہائی کورٹ ارشاد قیصر ، پروفیسر ڈاکٹرغلامرضا بھٹی (نمائندہ ایچ ای سی) ، ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا ندیم آختر ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا جمشید خان ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا سید ابراہیم شاہ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان و دیگر ممبران نےشرکت کی.