• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، مئی میں ٹیکس ریونیو ہدف سے 15 ارب روپے زائد جمع

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے مئی کے مہینے کا ٹیکس ریونیو ہدف سے15ارب روپے سے زیادہ ریونیوحاصل کر لیا ، مئی میں ایف بی آر نے 760ارب روپے کا ٹیکس ریونیو حاصل کیا جبکہ ہدف745ارب روپے تھا ، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے مجموعی ہدف8159ارب روپے کے مقابلے میں ایف بی آر نے 8126ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا اس طرح 33ارب روپے کا شارٹ فال رہا ، ایف بی آر کو رواں مالی سال ٹیکس ریونیو ہدف 9415ارب روپے حاصل کرنا ہے اس طرح ماہ جون 2024میں ایف بی آرکو 1256ارب روپے کا ایک بڑا ہد ف حاصل کرناپڑے گا،ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں مجموعی طور پر ٹیکس ریونیو کی گروتھ31فیصد رہی ، مئی کے مہینے میں 33فیصد گروتھ ہوئی جبکہ مقامی ٹیکس جمع کرنے کی گروتھ 43فیصد رہی ، چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہےکہ رواں مالی سال کے آخری ماہ جون کا ٹیکس ریونیو ہدف بھی حاصل کر لیاجائے گا، ذرائع کے مطابق اب تک تاجر دوست سکیم کے تحت 21ہزار 870دکاندار رجسٹر ڈ ہو چکے ہیں ، ان میں سے 5512رٹیلرز کراچی سے رجسٹرڈ ہوئے ہیں ، لاہور سے 6706تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید