• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت منصوبہ بندی میں نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن یونٹ کا قیام

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن یونٹ قائم کر دیا گیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن یونٹ کے قیام کا مقصد پاکستان بھر میں جامع اقتصادی اصلاحات اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق این ای ٹی یو سٹریٹجک ادارہ کے طور پر کام کریگا جو اپنی تمام تر توجہ اور کام اقتصادی ترقی کو آسان بنانے، پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور جدت و تنوع کو فروغ دینے پر مرکوز کریگا۔ یہ شواہد پر مبنی پالیسیوں اور اقدامات پر عمل در آ مد کیلئے ان مختلف شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرے گاجن میں سرکاری ادارے، نجی شعبے کے ادارے، اور بین الاقوامی شراکت دار شامل ہیں جو کہ 2035 تک پاکستان کے ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کے طویل مدتی اقتصادی ہدف کے مطابق ہونگے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے بیان میں این ای ٹی یو کی اہمیت پر زور دیاہے اور کہا ہے کہ ایک ترقیاتی تھنک ٹینک کے طور قومی اقتصادی تبدیلی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو وزارت منصوبہ بندی اور ترقی کے کردار کو بحال کرنے اور تبدیل کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے۔
اہم خبریں سے مزید