• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی تشکیل کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے، چیئرمین سینیٹ

ملتان (این این آئی)چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ(ن)سے مطالبہ ہے کہ حکومت کی تشکیل کے وقت جو تحریری معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں اس عید کے موقع پر سرحد پر ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ انہوں نے اپنے آج کو قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو کے تحفظات یہ ہیں کہ حکومت کی تشکیل کے وقت جو تحریری معاہدہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جب مسلم لیگ(ن) کا وفد میرے سینیٹ کے آفس میں ملاقات کے لیے آیا تھا تو میں نے بھی ان سے یہی کہا تھا کہ ہمارا آپ سے کوئی اور معاہدہ نہیں ہے، ہمارا مطالبہ صرف ایک ہے کہ جو ہمارے آپ کے ساتھ تحریری معاہدے ہوئے ہیں، اس پر عملدرآمد کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید