• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر،نامہ نگار خصوصی )پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلی حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا ۔کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر نے ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے اختتام پر پی این ایس بابر نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔ مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مضبوط دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید