• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی پور، نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

امپھال (اے پی پی):شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہو گیا اور ایک مشتعل ہجوم نے پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس کو آگ لگا دی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع امپھال میں نامعلوم حملہ آوروں نے نوجوان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ ضلع کانگ پوکپی میں مشتعل ہجوم نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کو لے جانے والی بس کو روک کر نذر آتش کر دیا تاہم بس میں موجود اہلکار بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید