• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کو وفاقی حکومت سے وصولیوں میں 362 ارب روپے کی کمی کا سامنا

پشاور( ارشدعزیز ملک ) خیبرپختونخوا کو رواں مالی سال 2023-24 کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے وفاقی وصولیوں میں 362 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہےجبکہ صوبائی حکومت نےوفاقی بجٹ سے قبل ہی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی محصولات میں 141ارب روپے کا اضافہ ظاہر کیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے رواں سال کے آخری دس ماہ کے دوران 1070 روپے میں سے تقریباً 708 ارب روپے جاری کیے ہیں۔ خالص ہائیڈرو پرافٹ اور دیگر رائلٹی کے 1510 ارب روپے کے بقایا جات بھی زیر التواء ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے اپنےآئندہ سال2024-25 کے منظور شدہ بجٹ میں وفاق سے ملنے والے محصولات میں رواں سال کے مقابلے میں 141ارب روپے کا اضافہ ظاہر کیا ہے۔ وفاق سے ملنے والےموجودہ رواں سال کے محصولات 1070ارب روپے کو اگلے بجٹ میں بڑھا کر 1212ارب روپے رکھا گیا ہے حالانکہ موجودہ حالات میں اضافی فنڈز کے ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ۔ جنگ کے پاس دستیاب اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے خیرپختونخوا کو وفاقی ٹیکس اسائنمنٹ میں 764 ارب روپے کا حصہ ادا کرنا ہے لیکن وفاق نے مالی سال کے آخری دس ماہ میں صرف 594 ارب روپے ادا کیے ہیں۔وفاقی حکومت کو گزشتہ دو ماہ میں تقریباً 170 روپے ادا کرنے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے لئے ہدف 902ارب روپے رکھا گیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید