• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتکار محتاط رہیں، دفتر خارجہ، برطانوی ہائی کمشنر کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد (ایجنسیاں)پاکستان نے کہاہے کہ بیرونی سفارتکارپاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصروں میں مختاط رہیں اور سفارتی آداب کو ملحوظ خاطررکھیں‘پاک بھارت میچ میں دہشت گرد حملوں کی دھمکیوں کے پیش امریکا کے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں‘توقع ہے امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوںاور شہریوں کو سیکورٹی فراہم کریں گے‘ افغانستان نے بشام حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ‘وزیر اعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ کریں گے‘بھارت سیاسی کارکنوں کو دبانے، کشمیری عوام کو ڈرانے دھمکانے کی مہم، ان کی جائیدادوں کی ضبطی بند کرے ۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے کمنٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے برطانوی ہائی کمشنر کو لکھے گئے خط پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں دے گا‘دفتر خارجہ نے سپریم کورٹ کو کوئی ایڈوائز نہیں دی‘ سپریم کورٹ ایک سپریم ارادہ ہے جو پاکستان کے مقامی معاملات کو حل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کوخدشات سے آگاہ کردیا ہے‘پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ پاکستان کو یوکرین پیس سمٹ کی دعوت موصول ہوئی ہے، پاکستان میں موصول شدہ دعوت پر مشاورت ہو رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید