• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کے قریب ان لینڈ ریونیو کے سینئر افسران کا اچانک تبادلہ

کراچی ( سہیل افضل ) بجٹ کے قریب ان لینڈ ریونیو کے سینئر افسران کااچانک تبادلہ،ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ایل ٹی او لاہور کے چیف کمشنر اور گریڈ 21 کے آفیسر محمود حسین جعفری کا تبادلہ کر کے انھیں ممبر فیڈریل بورڈ ریونیواسلام آباد،آر ٹی او لاہور کے چیف کمشنر اور گریڈ 20 کے آفیسر امجد فاروق کو تبدیل کر کے ایڈمن پول اور کمشنر آر ٹی او زون 2 لاہور کا تبادلہ کر کے انھیں بھی ایڈمن پول میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ ان لینڈ ریونیو گریڈ 18کے آفیسر خرم فخر صدیقی کو معطل کر دیا گیا ہے.

 ذرائع کے مطابق ان افسران کا تبادلہ باہمی جھگڑے اور ایک دوسرے پر الزمات کی وجہ سے کیا گیا ہے ،ان لینڈ ریونیو کے افسران میں یہ باتیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ان افسران کے درمیان لڑائی کروڑوں روپے کی اسپیڈ منی کی تقسیم پر ہوئی ہے جس کے بعد اب ان کے خلاف انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید