• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ بحیثیت صدر خود کو معافی نہیں دے سکیں گے

کراچی (رفیق مانگٹ ) قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اگر الیکشن جیت کر صدر بن جاتے ہیں تو بھی بحیثیت صدر وہ خود کو معافی نہیں دے سکیں گے، صدر کی معافی کا اختیار صرف وفاقی جرائم پر لاگو ہوتا ہے۔کیونکہ یہ مقدمہ وفاقی حکومت نے نہیں بلکہ ریاست نیویارک نے قائم کیا تھا، اور اس سزا کی معافی صرف نیویارک کے گورنر ہی دے سکتے ہیں۔

ٹرمپ کو جیل کی سزا کا سامنا بھی ہوسکتا ہے اور اگر سزا برقرار رہتی ہے تو انہیں گھر میں بھی نظر بند کیا جاسکتا ہے۔ سزا، اور یہاں تک کہ قید، ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس جانےسے نہیں روکے گی۔ ٹرمپ کو 34 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے ۔

سزا کا اعلان گیارہ جولائی کو کیا جائے گا۔ اصولی طور پر انہیں ہر جرم کے لیے چار سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے لیکن ماہرین قانون کے مطابق انہیں رعایت ملنے کا امکان زیادہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید