• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر سویڈن میں جرائم پیشہ گروہ کو استعمال کرنے کا الزام

اسٹاک ہوم ( نیوزڈیسک) سویڈن نے کہا ہے کہ مقامی جرائم پیشہ گروایران کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ اطلاع سوئیڈش انٹیلی جنس نے ان واقعات کے بعد دی ہے جن میںا سٹاک ہوم میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور سفارت خانے کے احاطے میں ایک گرینیڈ بھی ملا ۔انٹیلی جنس نے اسرائیلی سفارت خانے میں پیش آنے والے واقعات کے 3ماہ بعد یہ انکشاف کیا ہے اور اس میں کلیدی کردار موساد کی رپورٹوں کا ہے۔ سوئیڈن کے مطابق اس کے جرائم پیشہ گروہوں میں بچے بھی شامل ہیں، جوسویڈن میں اسرائیل اور دوسروں کے خلاف پراکسی کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انٹیلی جنس نے یہ رپورٹ دے کر اپنے ہاں جرائم کی دنیا کو ایک منظم نیٹ ورک اور مافیا کے انداز میں متعارف کرایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران سوئیڈن میں دوسرے ملکوں اور دوسرے گروہوں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کے لیے اس طرح کے جرائم پیش گروہ کام آتے ہیں۔یہ گروہ عام طور پر اسرائیلی اور یہودی مفادات کو نشانہ بناتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران ان جرائم پیش عناصر کو کنٹرول کر رہا ہے جو بم چلانے اور فائرنگ جیسے واقعات میں پورے ملک میں ملوث دیکھے گئے ہیں۔ سوئیڈش پولیس کے مرکزی نائب ہمپس نیگارڈز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ سوئیڈن کے جرائم پیش گروہوں کا تشدد بنیادی طور پر منشیات کے دھندے سے متعلق ہے۔ لیکن اب اس کی شکل بدل رہی ہے ۔
یورپ سے سے مزید