• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے لائحہ عمل ترتیب

پشاور(جنگ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز خلیق الرحمٰن اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی سربراہی میں منعقدہ ٹریفک مسائل کے حل بارے اجلاس میں شرکت کیجس میں ممبران قومی اسمبلی ارباب شیر علی اور آصف خان بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں سی سی پی او اشفاق انور ‘ایس ایس پی محمد سعود خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوان پشاور میں ٹریفک کے عمومی مسائل اور بالخصوص ٹو سٹروک و غیر قانونی رکشائوں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
پشاور سے مزید