• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا، کراچی ڈویژن سے محمد عمیر شیخ جنرل سیکرٹری،آصف بلوچ صدر ، سینیئر نائب صدر آفتاب چانڈیو اور انفارمیشن سیکرٹری علی میرانی منتخب ہوئے،انہوںنے اعتماد پر سینئر رہنما سلیمان میمن اور نیاز احمد خاصخیلی کا شکریہ ادا کیا۔محمد عمیر شیخ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تنظیم کارکنوں کے تعاون کے بغیر ادھوری ہوتی ہے۔ہماری کوشش ہوگی کہ پیرامیڈیکس کے تمام مسائل حل کرائیں،ترقیاں اور الاؤنسز دلوائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید