• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشن کپ ہاکی: پاکستان نے کینیڈا کو 8 -1 سے روند دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولینڈ میں ہونے والے نیشن کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے روند دیا۔ کینیڈا کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان عالمی درجہ بندی میں16 سے12 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ پیر کو پاکستان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ بآسانی جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے 7ویں، 27ویں، 58 ویں اور آخری منٹ میں گول اسکور کرتے ہوئے 4 گول کئے۔ علی غضنفر نے 36 ویں، 60ویں منٹ میں دو فیلڈ گول جبکہ عبدالرحمن نے 51ویں منٹ میں اور عبدالحنان شاہد نے 53ویں منٹ میں فیلڈ گول اسکور کیے ۔ کینیڈا کی جانب سے میچ کا واحد گول سین ڈیوس دوسرے منٹ میں اسکور کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپئن رانا مجاہد علی نے بہترین پرفارمنس پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔پاکستان اپنا تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گا۔

اسپورٹس سے مزید