• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ کیلئے اسٹیڈیم کے اطراف اسنائپرز تعینات کرنیکا فیصلہ

نیویارک (جنگ نیوز) T20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے میچ کیلئے منتظمین اور آئی سی سی سکیورٹی کے حوالے سے کوئی رسک لینے کو تیار نہیں۔ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول میچ کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میچ کیلئے ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسنائپرز کو اسٹیڈیم کے ارد گرد خفیہ مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے عارضی اسٹیڈیم کے ارد گرد پارک لینڈ کو میچ کے دنوں میں عوام کیلئے بند کر دیا جائے گا۔ شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے پہلے سیکیورٹی اسکین سے گزریں گے۔منتظمین نے بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی ہے کی جس کے مطابق گراؤنڈ کے اندر اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) ٹیموں اور سادہ لباس اہلکارڈیوٹی دینگے ۔آئی سی سی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارے پاس ایک جامع اور مضبوط سکیورٹی پلان موجود ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کے لیے گروپ اے میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ وہ اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔

اسپورٹس سے مزید