راولپنڈی ( نمائندہ جنگ )پاکستان اور بھارت کے درمیان نو جون کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والا میچ بڑی اسکرین پر پنڈی اسٹیڈیم میں دکھایا جائے گا۔ اس موقع پر معروف سنگر آائمہ بیگ اور دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ 500 ساڑھے سات سو اور ایک ہزار روپیہ کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں جو آن لائن دستیاب ہوں گے۔ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کا ایک اجلاس بھی ہوا جس میں سکیورٹی اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ یہ میچ چار بجے شروع ہوگا اور رات 10 تک جاری رہے گا۔