پشاور(جنگ نیوز) شہید بےنظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں ہڑتال کیمپ لگا دیا۔کلاس تھری ‘ کلاس چہارم اور فیکلٹی سٹاف ایڈہاک ریلیف 2023 ءاور ایڈہاک ریلیف کے بقایاجات سے محروم ہیں۔ملازمین نے وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے کئے جائیں۔یونیورسٹی کو بنے ہوئے بیس سال ہو گئے لیکن عملے کی ترقی کا کوئی طریقہ کار نہیں ۔ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک دفتری امور کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔