پشاور (خصوصی نامہ نگار) نیشنل سنٹر آف ایکسیلینس ان جیولوجی پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ ساتویں بین الاقوامی کانفرنس ارتھ سائنسز پاکستان 2024 کا آغاز باڑہ گلی سمر کیمپ ہوگیا کانفرنس ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، ڈائریکٹوریٹ آف سوائل اینڈ واٹر کنزرویشن خیبر پختونخوا، پاکستان منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن، پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنولوجیکل انفارمیشن سنٹر ،امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی، آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون، ڈیگولئیر اینڈ میگناٹن اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔