• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء برادری چیف جسٹس سمیت پوری عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار، پنجاب بار کونسل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان بار کونسل ،پنجاب بار اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پی ٹی آئی سے متعلق مقدمات کی سماعت سے دستبرداری کے مطالبے سے متعلق حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

 ملک بھر کی قانون دان برادری چیف جسٹس اور عدلیہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور کسی کو بھی اپنے سیاسی فائدے کے لئے ججوں یا عدلیہ کی ساکھ، وقار اور دیانت کو کم کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پی ٹی آئی مقدمات سےدستبرداری کا مطالبہ اور بیان قابل مذمت ہے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ریاضت علی سحر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین فاروق ایچ نائک نے پی ٹی آئی کے اس مطالبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر )ایکٹ 2023 کے اجراء کے بعد مقدمات کو مقرر کرنے سے متعلق تمام تر اختیارات چیف جسٹس کی بجائے سنیئر ججوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی کے ہاتھ میں آگئے ہیں، یہی کمیٹی مقدمات کو سماعت کے لئے مقرر کرتی اور بنچوں کی تشکیل کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید