• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، ماحولیاتی آلودگی خاتمے کیلئے متعلقہ اداروں کو 72گھنٹوں کی ڈیڈ لائن

پشاور ( وقائع نگار )ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تمام متعلقہ اداروں کو نتیجہ خیز اقدامات کے لئے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیدی۔ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ خشت،کرش پلانٹس، چپ بورڈ فیکٹریاں، اسکول کے بچوں کو لانے اور لئے جانے والی پرانی بسیں اور جعلی موبل آئل فیکٹریاںفوری بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ مسافروں اڈوں میں ٹف ٹائل لگانے کے احکامات، سروس روڈ اور دوکانوں کے درمیان جگہ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹف ٹائل لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔محکمہ ماحولیات کو قلیل مدت،درمیانی اور طویل مدتی پلان مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ، جس میں حکام نے شرکت کی اور احکامات پر فوری عمل درآمد کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی اس سلسلے میں اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان نے نے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کےاحکام جار ی کردیئے۔
پشاور سے مزید