• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے محکمے میں اصلاحات، مقامی باشندوں کی بھرتی کی جائے، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کورنگی کے علاقے ناصر جمپ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت میں فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان عبدالباسط کے قتل اورڈیفنس کے علاقے میں صنعت کار آصف سلیمان بلوانی کی دن دہاڑے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہری ایک جانب ڈکیتی کی وارداتوں سے پریشان تھے دوسری جانب ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کے وارداتیں شروع ہوچکی ہیں، پولیس کے محکمے میں اصلاحات کی جائیں،کراچی کے مقامی باشندوں کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ عبد الباسط چپلوں کا ٹھیلا لگاتا تھا اس کا کیا قصور تھا؟،موبائل فون چھین لینے کے باوجود قتل کردیا گیا،صوبائی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ اسٹریٹ کرائمز کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے،بتایا جائے کہ آخر جرائم پیشہ عناصر ودہشت گرد وں کے نیٹ ورک کو توڑا کیوں نہیں جارہا؟،کون سی طاقتیں ان کی سرپرستی کررہی ہیں؟ ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کب شروع ہوگی، سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید