راولپنڈی(نمائندہ جنگ )9مئی کے مقدمات کے حوالے سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمودقریشی سے تفتیش کی ، جیل ذرائع کے مطابق ایس پی عثمان کی سربراہی میں جے آئی ٹی منگل کو دن سوابارہ بجے سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچی ،8رکنی جے آئی ٹی میں انسپکٹرز مالک ،محمد ارحم ،عالم،ولید ،اے ایس ائی ایوب،شاہد اور اہلکار اظہر شامل تھے، ٹیم نے سوا 2 گھنٹے تک سابق وزیر خارجہ سے 9مئی کے مقدمات بارے مختلف سوالات کئے۔