لاہور (صابر شاہ ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مسلسل تیسری بار اقتدار میں آنے کےلیے فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے ۔
مودی کے دعوے بھارتی جمہوریت کا سیاہ اور تاریک رخ ہے ۔ انہوں نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ2023-24ء کےلیے 8.2فیصد شرح نمو کا دعویٰ دنیا میں تیز ترین اقتصادی شرح نمو کی علامت ہے ۔
گوکہ ملک میں دولت کی غیر مساویانہ تقسیم ‘سنگین غربت اور جرائم پیشہ افراد کی موجود گی 96کروڑ 80لاکھ اہل ووٹرز کے ساتھ دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں مذکورہ منفی کیفیات بڑی پر یشان کن ہیں ۔