کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے رابطہ ‘ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور محسن نقوی نے وطن واپس آنے کے بعد ملاقات کی یقین دہانی کرادی ۔تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام میں سندھ حکومت کو مکمل ناکام قرار دیا ہے‘ انہوں نے اس حوالے سے شہباز شریف کو فون پر کراچی کی صورت حال سے آگاہ کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم کے وفد کو فوری ملاقات کا وقت دیا جائے،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جرائم پیشہ لوگوں کی سرپرستی کررہی ہے‘خالد مقبول صدیقی نے محسن نقوی سے بھی رابطہ کیا جس میں انہوں نے کراچی کی صورتحال پر ملاقات کی درخواست کی۔