• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں صدارتی الیکشن کے امیدواروں میں احمدی نژاد بھی شامل

تہران/اسلام آباد (فارق اقدس /نیوزڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم ریئسی جو ہیلی کاپٹر کے حادے میں جاں بحق ہوگئے تھے ان کے سرکاری سوگ اور آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد اب ملک کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے جو 28 جون کو ہونے والے ہیں رجسٹریشنکا عمل شروع ہوگیا ،اہل امیدواران کی فہرست 11 جون کو شائع ہو گی تہران ذرائع کے مطابق اب تک 20 کے لگ بھگ امیدواروں نے رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جن میں ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد اور پہلی خاتون امیدوار زہرہ علہیان کے نام بھی سامنے آئے ہیں احمدی نژاد جو اپنے نظریات اور اقدامات کے حوالے سے ایک سخت گیر لیکن سادہ زندگی بسر کرنے والی شخصیت ہیں وہ 2005سے 2013تک صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔ ایرانی صدر کی حیثیت سے وہ پاکستان کے دورے پر بھی آئے جبکہ ایرانی صدارت کیلئے خواتین پر عائد پہلے سے پابندی کے باوجود معروف قانون داں، سابق پارلیمنٹرین ڈاکٹر زہرہ علہیان نے صدارتی منصب کیلئے اپنی رجسٹریشن کرالی ہے۔ واضح رہے کہ گارجین کونسل جو علما کی نگرانی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرنے والا ادارہ ہے وہ اہل امیدواروں کی فہرست 11جون کو شائع کرے گا۔
یورپ سے سے مزید