نئی دہلی (نیوز ایجنسی) بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں ’ایگزٹ پول‘ پر پیش کیے گئے نتائج غلط ثابت ہونے پر کمپنی ایکسس مائی انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر پردیپ گپتا دوران انٹرویو رو پڑے۔ یکم جون کو ’ایکس مائی انڈیا‘ کے ایگزٹ پول نے بھارت کی حکمراں جماعت نریندر کے لیے 361سے 401نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے جیتنے کی پیش گوئی کی تھی۔اس فرم نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے لیے کلین سویپ کی پیشین گوئی کی، دوسرے پول پنڈتوں نے بھی کہا تھا کہ یہ انتخابات بی جے پی کا اب تک کا سب سے بڑا مینڈیٹ ہو سکتا ہے لیکن اب تک کے نتائج ایگزٹ پولز کے دعوؤں کے برعکس ہیں۔