تہران ( نیوز ڈیسک) برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ کو قرارداد کا مسودہ پیش کردیا،جس میں ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے میں ناکامی کی مذمت اور مزید جوابدہی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایران کے جوہری توانائی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مخالفین کی جانب سے سیاسی دباؤ کی صورت میں ایران اپنے اعلان کے مطابق جواب دے گا۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے یورپی حکومتوں کی طرف سے تجویز کردہ مذمتی نئی قرارداد منظور کی تو اس کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔ وعدے پورے نہ ہونے کی صورت میں ایران کو حق حاصل ہے کہ وہ جواب میں اپنی ذمے داریوں کو کم کر دے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایران پر یورینیم کی افزودگی میں اضافے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔