• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کے انتخابی نشان کیخلاف کیس، الیکشن کمیشن سے رجوع کی ہدایت

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی نشان کیخلاف کیس میں درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، کاغذات نامزدگی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کیجانب سے جمع کروائے،جس کاانتخابی نشان " تیر " ہے، درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین ہیں، بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کیجانب سے جمع کروائے،پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان " تیر " ہے، لاہور سے بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی دوسری سیاسی جماعت سے جمع کروائے،الیکشن کمیشن نے دوسری سیاسی جماعت سے کاغذات جمع کروانے پر کوئی سزا نہیں دی۔

ملک بھر سے سے مزید