• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے مقامی تیار کردہ ہائی اسپیڈ ڈیزل استعمال کرے، ریفائنریز

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ملک کی ریفائنریز نے پاکستان ریلوے سے کہا ہے کہ وہ درآمدی ڈیزل استعمال کرنے کے بجائے نقل و حمل کے مقاصد کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) استعمال کرے۔ ریفائنریز نے دلیل دی کہ یہ نہ صرف دونوں اسٹیک ہولڈرز کے لیے بلکہ قیمتی زرمبادلہ کے ذخائر کو بچانے کے حوالے سے ملک کے لیے بھی سازگار صورتحال ہوگی جو فی الحال مصنوعات کی درآمد کی وجہ سے ختم ہوتے جارہے ہیں۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے 31مئی 2024کو سیکریٹری، ریلویز ڈویژن کو لکھے گئے خط میں اس مسئلے کو پیش کیا اور کہا کہ پاک ریلوے نے ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی فراہمی کے لیے اپنے ٹینڈرز میں 66 ڈگری سینٹی گریڈ کم از کم فلیش پوائنٹ کی وضاحت کی ہے جو 54 ڈگری سینٹی گریڈ کم از کم کی بجائے صرف درآمد شدہ ایچ ایس ڈی کے لیے ہے جو کہ مقامی ریفائنریوں کے ذریعہ تیار کردہ ایچ ایس ڈی کے لیے منظور شدہ تصریح ہے۔
اہم خبریں سے مزید