راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کے 6فیڈر روٹس پر 78بسیں ماہ جنوری سے چلائی جائینگی۔ ارکان اسمبلی کے طرف سے مزید تین نئے روٹس کی تجویز دی گئی جن پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ آئندہ دو سال میں صرف راولپنڈی میں 200بسیں چلتی نظر آئینگی۔ میٹرو بس ٹریک کی مرمت کا کام جون تا دسمبر مکمل ہو گا۔ آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیکر بجلی گیس بل بھی نیچے لائینگے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کمشنر آفس میں اجلاس اور صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو سو ارب کی نئی ڈویلپمنٹ شروع کی جا رہی ہے۔ پنجاب بھر میں پرائس کنٹرول کمیٹی ایکٹو کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی فلمیں دیکھ کر بیان بازی کرتے ہیں۔ ہمارا وعدہ ہے پٹرول قیمتوں میں مزید کمی اور جولائی میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئیگی۔