• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر تعلیم کی ذاتی دلچسپی، ڈی ڈی او ایجوکیشن جہلم بحال

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی مداخلت اور ذاتی دلچسپی سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہلم کو عہدے پر بحال کردیاگیا،ڈی ڈی او ایجوکیشن جہلم کو گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو تعلیمی فلمز دیکھنے کے مشورے پر معطل کیا گیا تھا ، ڈی ای او جہلم کی معطلی پر وزیر تعلیم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے بحالی کی ذاتی کوشش کی۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ میں نے خود تجویز کردہ فلمیں بغور دیکھیں، بچوں کیلئے معاون تعلیمی سرگرمی پایا۔ ان میں کوئی ایسی قابل اعتراض بات نہیں جو بچوں کی نفسیات پر اثر انداز ہو۔ہمیں مثبت سوچ اور عمل کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ڈی ڈی او ایجوکیشن جہلم کو بلا جواز معطل کیا گیا تھا،تعلیم کے ساتھ ساتھ اصلاح پر مشتمل تفریح بچوں کے ذہنوں کیلئے بہت ضروری ہے،تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے کوشاں ہر شخص کے ساتھ کھڑا ہوں۔

لاہور سے مزید