پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور میں جواں سال لڑکے سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔وحید اللہ ولد عظیم اللہ سکنہ ارمڑ پایان غازی خیل نے تھانہ ارمڑ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اسے اطلاع ملی کہ ا س کے جواں سال بیٹے ذوہیب خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اوراس کی لاش پلوسی خوڑ ارمڑ پایان کے کھیتوں میں پڑی ہے وہ موقع پر پہنچا تواس کے بیٹے کی لاش پڑی تھی مدعی کے مطابق اس کے بیٹے کو دو روز قبل اکبر ٗخالد ٗزوہیب ولد محمد علی اور فضل شیر نے اغوا کیا تھا اوراب اسے قتل کردیا مدعی کے مطابق اس کا مقتول بیٹا ملزمان کر برخلاف کے ساتھ کام کرتا تھا پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء اور قتل کے مقدمات در ج کر لئے ادھر تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کلیم اللہ ولد زرداد خان زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑگیا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ در ج کر لیا ۔