• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، شاہ رخ خان کے آبائی گھر سے درخت کاٹ دیاگیا، تحقیقا ت کا حکم

پشاور (آئی این پی) محکمہ اوقاف نے شاہ رخ خان کے آبائی گھر میں ان کے بچپن سے وابستہ درخت کاٹ دیا، صوبائی وزیرمذہبی امورنے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق پشاور کے گنجان آباد علاقے قصہ خوانی بازار میں 300 سال پرانے تناور پیپل کے پیڑ کو کاٹ دیا گیا۔تاریخی شاہ ولی قتال کے اہل علاقہ نے بتایا کہ ان کے آباو اجداد نے اس تاریخی درخت کا بیچ بویا تھا جبکہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کی بچپن کی یادیں بھی پیپل کے اس پیڑ سے وابستہ رہی ہیں۔
پشاور سے مزید