• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کیلئے بری خبر، K الیکٹرک نے 10 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے دس روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی جو چار ماہ میں وصول کئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست رواں مالی سال کے نوماہ کے لیے عبوری فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پرفیصلہ جاری کردیا ہے نیپرا نے یہ فیصلہ رواں مالی سال کے نوماہ جولائی 2023 سے مارچ 2024 کی مدت کے ایف سی اے کے حوالے سے کے الیکٹرک کی درخواست پرجاری کیا ہے۔ نیپرا نے اپنے فیصلے میں یہ چارجز آئندہ چار ماہ جون سے ستمبر 2024 کے بلوں میں وصول کرنے کی اجازت ہے کمپنی نے نیپرا سے مالی سال 2024 کے نوماہ جولائی 2023 سے مارچ 2024 بلوں کے ایف سی اے کی لاگت کے حوالے سے رہمائی حاصل کرنے کی درخواست کی تھی اس پر نیپرا نے 9 مئی 2024 کو عوامی سماعت منعقد کی تھی سماعت کے دوران کے الیکٹرک نے زیر بحث دورانیئے میں ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاوکی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا نیپرا کے فیصلے کے مطابق ایف سی اے کو جون سے ستمبر کے دوران چار ماہ کے بلوں میں بتدریج وصول کیا جائے گا جون کے بلوں میں اکتوبر 2023 اور فروری 2024 کے ایف سی اے کی مد میں 2.6761 روپے وصول کیئے جائیں گے،جولائی کے بلوں میں جولائی اور سمتبر 2023 کے مہینوں کا ایف سی اے 3.1057 روپےشامل ہوگااگست کے بلوں میں اگست، نومبر اور دسمبر 2023 کا ایف سی اے 3.2242 روپے شامل ہوگا، ستمبر کے بلوں میں جنوری اور مارچ 2024 کا ایف سی اے 99 پیسے شامل کیا جائے گاایف سی اے بجلی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن پر ہونے والے اخراجات کو ظاہر کرتا ہےعالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی صارفین کو منفی ایف سی اے کی صورت میں منتقل کیا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید