• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے نیویارک پہنچ گئی۔

 قومی کرکٹ ٹیم پونے چار گھنٹے کی مسافت طے کر کے نیویارک پہنچی جہاں ٹیم نے جمعے کو مکمل آرام کیا، پاکستانی ٹیم ہفتے کو پریکٹس کرے گی اتوار کو اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں کے درمیان سات میچ کھیلے گئے ہیں جس میں بھارت کا پلہ بھاری ہے جس نے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 پاکستان کو ایک میں فتح ملی،جبکہ ایک ٹائی ہوا، جس پر سپر اوور میں پاکستان کو ناکامی ہوئی تھی، دونوں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 12 میچوں میں نو بھارت نے جیتے پاکستان صرف تین میچ جیت سکا، ان میں اییشیا کپ کے ٹی ٹوئنٹی فار میٹ کے میچز بھی شامل ہیں۔

نیویارک میں پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2 میچز کھیلے گی، پہلا میچ 9 جون کوبھارت اور 11 جون کو کینیڈا سے ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید