اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے جیل میں ملاقات کیلئے مختص کمرے کی تصاویر اور مکمل رپورٹ طلب کرلی۔ سرکاری وکیل نے دیگر قیدی کی وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں ہونے کا بتایا تو جسٹس ثمن رفعت نے ریمارکس دیئے یہ کوئی بات ہے کہ ہم جیل میں وکلا کی ملاقات نہیں کروا سکتے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے نعیم پنجوتھہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔