کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں فراہمی آب کی بگڑتی صورتحال ،کے الیکٹرک کے بعد شہر میں پانی کی عدم فراہمی پر مظاہرے شروع ہوگئے، گلستان جوہر پرفیوم چوک پر پیاسے شہری جمعے کے روز دھرنا دیکر بیٹھ گئے،کئی گھنٹے ٹریفک بری طرح جام رہا، لانڈھی کورنگی میں پانی بحران پر سنگر چورنگی پر جماعت اسلامی کی قیادت میں شہری نکل آئے،شہر میں پانی کی عدم فراہمی پر ہونے والے اچانک مظاہروں پر واٹر کارپوریشن کےسینئر افسران میں تشویش اسےایم ڈی واٹر کارپوریشن کوناکام کرنے کا منصوبہ قرار دیدیاتفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بجلی کے بعد پانی کی عدم فراہمی پر اچانک مظاہرے شروع ہوگئے ہیں اور شہری احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں گذشتہ روز گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں پانی کی عدم فراہمی پر پیاسے شہریوں کی جانب سے پرفیوم چوک گلستان جوہر پر زبردست دھرنا دیا گیا جس کے باعث کامران چورنگی اور جوہر چورنگی سے آنے والا ٹریک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہوگیا اور کئی گھنٹے کے بعد مظاہرین منتشر ہوئے۔