• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سرگودھا میں درج ایف آئی آرکی مکمل انکوائری کی جائے، ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بار نے سرگودھا مجاہد کالونی میں قرآن پاک کی مبینہ توہین کے الزام میں ستر سالہ بزرگ نذیر مسیح پر تشدد اور ہلاکت کوشرمناک اور غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔ وحید جاوید ایڈوکیٹ، شاہد محمود لنگڑیال ایڈووکیٹ، فادر جیکب ڈوگرہ، پاسٹر راشد منظور، پاسٹر عادل گل، عدنان جاوید ایڈووکیٹ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمطالبہ کیاکہ سانحہ سرگودھا میں نذیر مسیح کیخلاف درج ایف آئی آرکی مکمل انکوائری کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید