راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ضلع راولپنڈی اور ضلع مری سے سات قومی اور دس پنجاب اسمبلی حلقوں کی 385ترقیاتی سکیمیں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئیں۔ ہر ایم پی اے اور ایم این اے نےایک ایک ارب کی سکیمیں دی ہیں جن میں محکمہ لوکل گورنمنٹ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،سی اینڈ ڈبلیو،واسا،پی ایچ اے،ہائی وے اور پنجاب سپورٹس بورڈ کی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔سب سے زیادہ سکیمیں سڑکوں،نالیوں،گلیوں جس کے بعد واٹر سپلائی کی سکیمیں ہیں۔