کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولینڈ میں کھیلے جانے والے نیشنز کپ ہاکی تور نامنٹ میں نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 2.1سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے کھیل کے دوسرے منٹ میں کینی رسل کے گول سے برتری حاصل کی، 11ویں منٹ میں جیک اسمتھ نے دوسرا گول اسکور کر کے پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا، پاکستان کے رانا وحید اشرف نے 55ویں منٹ میں گول بنایا، پاکستان اتوار کو تیسری پوزیشن کے لئے جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گا جبکہ فائنل نیوزی لینڈ اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔