• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم نیویارک میں پریکٹس کے بغیر بھارت کا مقابلہ کریگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور کینیڈا کے میچ کھیلنے پاکستانی کرکٹ ٹیم نیویارک پہنچ گئی ۔ نیویارک کی ڈراپ ان پچ آئی سی سی کے لئے مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کو اس گراؤنڈ میں پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا۔ بھارت کے میچ سے قبل ہفتے کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا واحد پریکٹس سیشن کانٹیاگ پارک میں ہوا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم جمعرات کی شب ڈیلس سے نیویارک پہنچی تھی نیویارک پہنچنے کے بعد پاکستان ٹیم نے جمعہ کو آرام کیا تھا۔
اسپورٹس سے مزید