• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ اتقا کے قاتل کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع سی آئی اے کے مطابق ملزمان گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہیں جو بلوچستان لے جاکر فروخت کی جاتی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اتقا قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں اور گروپ کا سراغ لگا لیا ہے۔ملزمان تربیت یافتہ ہیں جو اتقا کے قتل کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یاد رہے کہ 27 سالہ گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر اور حافظ قرآن اتقا معین کو یکم جون کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا تھا اور ان کی موٹر سائیکل، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید