کراچی(اسٹاف رپورٹر)مضر صحت غیر قانونی گٹکا ماو ا کی ترسیل کیلئے ملزمان ایمبولنس کا استعمال کرنے لگے،پولیس کاکہنا ہےکہ موچکو پولیس نے حب چوکی سے کراچی آنے والی ایمبولنس نمبری CU-1565کو شک کی بنیاد پرروک کرتلاشی لی تو ایمبولنس سے 300 عدد پڑیاں گٹکا ماوا اور 115 کلو چھالیہ برآمدہوئی ہے ،پولیس نے گٹکا ماوا کی ترسیل میں ملوث ایمبولنس ڈرائیو ر عاقب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔