• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ امن مشنز کیلئے 128 پاکستانی پولیس افسر یو این جائینگے

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے،سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے،پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات کی۔وزارت داخلہ کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور،اقوام متحدہ میں امن مشنز اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا۔ جلد ہی 128 پاکستانی پولیس افسران یو این جا سکیں گے۔ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کے لئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی۔ اس موقع پر انتونیو گوتریش نےکہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے،خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں، خواتین پولیس افسران کو بھی یقینا زیر غور لایا جائے گا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور اقوام متحدہ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید