• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی حلف برداری سے ایک گھنٹے پہلے مقبوضہ کشمیر میں حملہ، 10 ہندو یاتری ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) مودی کی اقتدار میں واپسی کیساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کا ڈرامہ شروع ہوگیا، انڈین میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ڈسٹرکٹ رئیسی میں ہندو یاتریوں کی بس پر مبینہ طور پر فائرنگ کے بعد بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10یاتری ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ مودی کے حلف اٹھانے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل یعنی مقامی وقت کے مطابق 6بجکر 10منٹ پر ہوا ،بھارتی پولیس کے مطابق ہندو یاتری رئیسی میں واقع شیوکوٹری مندر سے کاٹرا واپس جارہے تھے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی دیہاتیوں کی مدد سے پولیس نے رات 8:10 بجے تک تمام مسافروں کو کھائی سے باہر نکالا، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا،پولیس کے مطابق بس فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد کھائی میں گری ، واقعہ کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور راجوری، پونچھ اور رئیسی کے بالائی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید