• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تماشائیوں کا جوش، پاک بھارت میچ پکنک کی طرح دیکھا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیویارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ تماشائیوں کی بڑی تعداد نے جوش خروش سے پکنک کی طرح میچ دیکھا۔ 32 ہزار تماشائیوں کی تعداد صبح سویرے نساؤ کاونٹی اسٹیڈیم پہنچ گئی تھی۔ بھنگڑے اور ڈانس کے لئے ڈھول کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔کئی تماشائی گھروں سے کھانے بنواکر لائے تھے ۔ امریکا میں پہلی بار پاک بھارت انٹر نیشنل میچ ہو ا تھا لیکن کوئی بدنظمی دکھائی نہ دی۔ اپنے ملک کے پرچم اٹھائےمختلف شہروں سے تماشائی آئے ہوئے تھے۔ کسی سیاسی جماعت کے پرچم کو گراؤنڈ میں لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ پاکستان میں بھی میچ کا فیور عروج پر تھا۔

اسپورٹس سے مزید