• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ 2024-25، تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 140 فیصد اضافے کا بڑا فیصلہ

اسلام اآ باد( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے اگلے ما لی سال(2024..25) کے بجٹ میں تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنے کا بڑافیصلہ کیا ہے۔ 

حکومتی ذرائع کے مطا بق نئے بجٹ کے پی ایس ڈی پی ( پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ) میں وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کیلئے 20 ارب 25 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 رواں مالی سال یعنی 2023..24 میں وزارت تعلیم کیلئے 8ارب 50کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ اس اعتبار سے یہ اضافہ 140فی صد بنتا ہے جو غیر معمو لی ہے۔ یہ اضافہ موجودہ حکومت کی شعبہ تعلیم کی تر جیح کو ظاہر کرتا ہے۔

حالیہ مہینوں میں وزارت تعلیم نے ڈراپ اآؤٹ طلبہ کو سکولوں میں واپس لانے ٗ غریب بچوں کی غذائی ضررویات کو پورا کرنے ّ تعلیمی اداروں میں سہولتوں کو بہتر بنا نے بالخصوص اساتذہ کی کمی کو دور کرنے اور انہیں جدید تر بیت دینے کے اقدامات کی وجہ سے وزیر اعظم شہباز شریف نےپلاننگ کمیشن کو پی ایس ڈی پی میں تعلیم کا تر قیاتی بجٹ بڑھانے کی ہدا یت کی ۔

اہم خبریں سے مزید