• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ جیسا سوہنا منڈا اب ٹیم میں نہیں، سدھو، پاجی کیساتھ بہت کھیلا، آفریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک بھارت میچ سے قبل سدھو اور آفریدی کی خوشگوار گفتگو، ویڈیو وائرل ، سدھو نے آفریدی کو دیکھتے ہی کہا کہ آپ جیسا سوہنا منڈا اب ٹیم میں دکھائی نہیں دیتا، جس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ’ پاجی‘ کیساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے۔ 

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ماضی کے عظیم کرکٹرز شاہد آفریدی، یووراج سنگھ اور کرس گیل آئی سی سی کے مہمان کی حیثیت سے مدعو تھے

اس موقع پرسابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سدھو اور آفریدی کے درمیان خوشگوار گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، نوجوت سدھو نے شاہد آفریدی کو دیکھتے ہی کہا کہ آپ جیسے کھلاڑی اب پاکستانی ٹیم میں کیوں دکھائی نہیں دیتے۔ سدھو نے وہاں موجود لوگوں سے پوچھا کہ ہے کوئی ایسا سوہنا منڈا تمھارے پاس؟ ایسے بندے کہاں چلے گئے، یہ دل کا بھی بہت پیارا ہے۔

 آفریدی نے کہا کہ ’’پاجی‘‘ کیساتھ ہم نے بہت کرکٹ کھیلی ہے ۔دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے ہنسی مذاق بھی کیا۔ شاہد آفریدی نے ان کی خیریت بھی معلوم کی۔ ۱

اہم خبریں سے مزید