• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ورکرز کی سکیورٹی پر خدشات دور کردیے، سی پیک بھرپور کام کرتا نظر آئیگا، وزیراعظم

لاہور(پرویز بشیر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی ورکرزکی سکیورٹی پر خدشات دور کردیے ،سی پیک بھر پور کام کرتا نظر آ ئیگا ماضی کی حکومت کے سربراہ نے جو سفارتی خرابیاں پیدا کیں اورنقصان کیے انھیں دور کررہا ہوں میرا حالیہ دورہ چین نتائج اور افادیت کے حوالے سے انتہائی مفید اور سود مند ثابت ہوا ہے اس طرح کا مثبت اور نتیجہ خیز دورہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں کیا وہ دورہ کے بعد اس حوالے سے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کررہے تھے انھوں نے کہا کہ دورے کے ضمن میں جو توقعات اور امیدیں لیکر گئے تھے سب اس سے بڑھ کر پوری ہوگئی ہیں 


دورے کے مثبت اثرات جلد سامنا آنے شروع ہوجائیں گے یہ دورہ پاکستان اس کی معیشت اور عوام کے لئے انقلاب آفریں ثابت ہوگا اس سے عوام کو تعمیر و ترقی کے بہترین مواقع میسر آئیں گے چین کے دورے کے دوران جو معاہدے ہوئے اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے وہ محظ رسمی کارروائی نہیں بلکہ یہ ٹھوس حقیقت بن کے ترقی کی صورت میں سامنے آئیں گے

 شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے خارجہ امور اور معیشت کی بحالی کو یکجا کر دیا ہے دوست ممالکے سے قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری کی بات ہو رہی ہے چند ماہ بعد ہی سرمایہ کاری کے حوالے سے نتائج آنا شروع ہوجائے گے۔

اہم خبریں سے مزید